Saturday, September 06, 2025
 

اسرائیلی فوج نے حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کو شہید کرنے کی ویڈیو جاری کردی

 



اسرائیلی فوج نے ایک نئی تصویر جاری کی جس میں حماس کے حال ہی میں شہید کیے گئے ترجمان ابو عبیدہ کو محمد الضیف اور رافع سلامہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک تصویر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ حماس کے ترجمان حذیفہ الکحلوت المعروف ابو عبیدہ کی ہے۔ ترجمان اسرائیلی فوج نے اس تصویر کے ساتھ ایک ویڈیو بھی منسلک کی ہے جس میں حماس کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا جہاں ان کے بقول ابو عبیدہ مقیم تھے۔ یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ میں ایک ملٹری کارروائی کے دوران حماس کے ترجمان ابوعبیدہ کو قتل کر دیا تھا۔ تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ترجمان اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ابو عبیدہ تصویر میں حماس کے فوجی ونگ کے کمانڈر محمد الضیف اور خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر رافع سلامہ کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے کہا کہ ابو عبیدہ ہمیشہ نقاب لگا کر ویڈیوز میں آتے تھے لیکن ہماری نظر سے پھر بھی بچ نہیں سکے۔ #عاجل جيش الدفاع الدفاع يكشف صورة جديدة للمدعو حذيفة الكحلوت الملقب #أبو_عبيدة ????هاجم جيش الدفاع وجهاز الشاباك، السبت الماضي وقضيا على الناطق باسم الجناح العسكري ورئيس منظومة الدعاية في حماس الإرهابية، المدعو حذيفة الكحلوت، الملقب ب "أبو عبيدة". ⭕️وفي وثيقة عُثر عليها في قطاع… pic.twitter.com/5Tjop2l3ea — افيخاي ادرعي (@AvichayAdraee) September 4, 2025  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل