Saturday, September 06, 2025
 

مذاکرات آخری مراحل میں ہیں، حماس نے یرغمالی رہا نہ کیے تو سنگین نتائج ہوں گے؛ ٹرمپ

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کے ساتھ امن معاہدے پر تفصیلی بات چیت جاری ہے لیکن اطلاعات ہیں کہ کچھ اسرائیلی یرغمالی حال ہی میں گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خیالات کا وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے حماس سے کہا ہے کہ تمام یرغمالیوں کو ایک ساتھ اور فوراً رہا کرو تو آپ کے حق میں بہت بہتر چیزیں ہوں گی۔ تاہم امریکی صدر نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر حماس نے یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو پھر ایک سخت اور ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگی۔ ‼️‼️ President Trump says the US administration is in deep negotiations with Hamas calling them to release all hostages… He also revealed that Jared Kushner is involved in the negotiations . pic.twitter.com/xzO9VpWVC4 — Hiba Nasr (@HibaNasr) September 5, 2025 صدر ٹرمپ نے کہا کہ بعض مقتول یرغمالیوں کے والدین اپنے بچوں کی واپسی کے لیے اس طرح تڑپتے ہیں جیسے وہ زندہ ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا کہ کم از کم 20 یرغمالیوں میں سے کچھ ممکنہ طور پر حال ہی میں ہلاک ہوگئے ہوں تاہم وہ دعا گو ہیں کہ یہ خبریں درست نہ ہوں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی ٹیم، بشمول اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر، نے پہلے بھی کئی یرغمالیوں کی رہائی میں کردار ادا کیا لیکن جب آخری 10 یا 20 یرغمالیوں کی بات آتی ہے تو اُنہیں نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس کے لیے یا تو بڑے فیصلے کرنے پڑتے ہیں یا پھر جھکنا پڑتا ہے۔ ‼️. Also Trump repeated his previous statements to Hamas : If they release the hostages good things will happen & otherwise it is going to be nasty . pic.twitter.com/80L0bzVYeJ — Hiba Nasr (@HibaNasr) September 5, 2025 امریکی صدر نے مزید کہا کہ لوگ 7 اکتوبر کو بھول جاتے ہیں، لیکن اس دن کے واقعات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کے حق میں جاری بڑے مظاہروں کو بھی نیتن یاہو کی حکومت کے لیے مشکل قرار دیا کیونکہ ان کے بقول اس سے ’جنگ جاری رکھنا مزید مشکل ہو جاتا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل