Monday, September 08, 2025
 

نواب شاہ؛ تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، 5افراد جاں بحق

 



قاضی احمد میں قومی شاہراہ سنگرہ موری پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں 20 سے زائد مسافر شدید زخمی بھی ہوئے۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو قاضی احمد، نواب شاہ اور شاہ پور جہانیاں کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ مسافر کوچ ملتان سے کراچی جا رہی تھی، حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل