Loading
پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر میں جگہ پانےکے لیے کس ٹیم سے مقابلہ کرےگا، اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔ بھارت کےشہر راجگیر میں کھیلے جارہے ایشیا ہاکی کپ کافائنل آج بھارت اور جنوبی کوریا کےدرمیان کھیلا جائے گا۔ فاتح ٹیم ہالینڈ اور بیلجیم میں پندرہ اگست سے شیڈول ہاکی ورلڈکپ میں براہ راست رسائی حاصل کرلے گی۔ ایشاکپ کی دو سے پانچویں پوزیشن پانے والی ٹیمیں فروری میں ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کی اہل ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایشیاکپ کےلیے بھارت جانے سےانکار کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ اس کے لیے چھٹی ٹیم کے طور پر شرکت کاموقع دیا ہے۔ تاہم اس کے لیے پاکستان کو ایشیا کپ میں چھٹی پوزیشن پر آنے والی ٹیم سے وہاں جاکر تین میچز کی سیریز کھیلنی ہوگی جس میں کامیابی کی صورت میں ہی پاکستان کو ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں رسائی حاصل ہوگی۔ واضح رہے ایشیاکپ میں پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے لیے آج بنگلہ دیش اور جاپان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل