Sunday, September 07, 2025
 

کراچی میں استری کے دوران دوپٹہ جلنے پر مالکن کا 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر انسانیت سوز تشدد

 



شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 تھانہ فیروزآباد کی حدود طارق روڈ کے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کو مالکن نے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق طارق روڈ میں واقع ایک گھر میں مالکن نے استری کے دوران دوپٹہ جلنے پر 12 سالہ گھریلو ملازمہ زینب کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ کمسن بچی کو استری سے جلایا گیا، جس کے نشانات اس کی کمر، بازو اور ٹانگوں سمیت پورے جسم پر واضح ہیں۔ پولیس کے مطابق بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کا مقدمہ فیروزآباد تھانے میں ملازمہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے اور کارروائی کے دوران میاں بیوی، کنول اور شہروز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مبینہ طور پر محض ایک دوپٹہ استری کرتے ہوئے جلنے پر بچی کو  وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل