Monday, September 08, 2025
 

نوشہروفیروز، کار اور ٹرالر کے درمیان المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

 



قومی شاہراہ پر سدہوجہ کے مقام پر کار اور ٹرالر کے درمیان خوفناک ٹکر کے نتیجے میں سات افراد جانبحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت علی احمد جانوری کے طور پر ہوئی ہے، جو ضلع خیرپور کے گاؤں لقمان جان محمد جانوری کا رہائشی تھا۔ علی احمد جانوری کے والد غلام محمد جانوری کی کراچی میں وفات ہو گئی تھی اور وہ اپنے والد کی میت کو گاؤں لے جارہے تھے کہ یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں علی احمد جانوری، اس کے بھائی افضل جانوری، افضل کی بیوی رخسانہ، اور دونوں بیٹیاں خدیجہ اور آمنہ شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، علی احمد جانوری کی بیوی شبیراں اور بیٹی اسماء بھی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔   یہ تمام افراد ایک ہی خاندان کے تھے اور ان کی میتیں حادثے کے بعد ان کے آبائی گاؤں روانہ کر دی گئیں ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل