Sunday, September 07, 2025
 

سہ ملکی سیریز کے فائنل میں محمد نواز کی افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک

 



قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر محمد نواز  نے افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کرلی۔ قومی کرکٹ ٹیم بولر محمد نواز نے تین ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کر کے ریکارڈ بنالیا۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے بولر نے اپنی گیند بازی سے افغان بلے بازوں کو پریشان کیا اور چار اوورز میں 1 میڈ ان کر کے 19 رنز دیے اور پانچ وکٹیں لیں۔ محمد نواز نے افغان بیٹر درویش رسولی کو 29 مجموعی اسکور ایل بی ڈبلیو کیا، پھر نئے آنے والے بلے باز عظمت اللہ کو پویلین کی رہا دکھائی۔  اسی کے ساتھ محمد نواز نے اگلے ہی اوور کی ابراہیم زردان کو اگلے اوور کی پہلی گیند پر اسٹمبپ کے ذریعے پویلین بھیج کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ محمد نواز نے ہیٹ ٹرک کے بعد افغان بلے باز کریم جنت کو بغیر رن بنائے کیچ آؤٹ کیا اور پھر اگلا شکار افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کو بنایا۔ قبل ازیں محمد نواز نے بلے بازی کرتے ہوئے 25 رنز جوڑ کر مجموعی ہدف 142 رنز میں اپنا حصہ بھی ڈالا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے شارجہ میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں افغانستان کو 75 رنز سے شکست دی ہے۔ ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 66 کے مجموعی اسکور پر 16ویں اوور میں ڈھیر ہوگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل