Loading
شہر قائد میں گزری پولیس نے پی این ٹی کالونی میں قائم گورنمنٹ بوائز و گرلز اسکول میں کمسن طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں اسکول کے سوئپر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کے جی ٹو کی 7 سالہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 495 سال 2025 بجرم دفعہ 376 کے تحت درج کرلیا، مدعی مقدمہ کے مطابق واقعہ گزشتہ ماہ 4 اگست کو صبح پونے آٹھ بجے سے سوا بارہ بجے کے درمیان پیش آیا تھا جبکہ پولیس نے مدعی کی جانب سے رابطہ کرنے پر 7 ستمبر کی شام مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ مدعی مقدمہ کے مطابق اس کی بیٹی نے اسکول پرنسپل کے سامنے ملزم سوئپر دیپک کمار کو شناخت بھی کیا تھا تاہم گزری پولیس نے مزید تفتیش کے لیے مقدمہ انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل