Loading
ملتان میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے شیرشاہ فلڈ بند کے حوالے سے ممکنہ بریچنگ پلان جاری کر دیا ہے۔ کمشنر ملتان ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح جب خطرناک حد یعنی 394 گیج تک پہنچے گی تب ہی بند کو توڑا جائے گا۔ عرفان کاٹھیا کے مطابق شیرشاہ کے مقام پر فلڈ بند کو بریچ کرنے کا فیصلہ بریچنگ کمیٹی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ فی الحال فلڈ بند میں شگاف ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے تاہم تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے شیرشاہ سے ملحقہ آبادیوں میں رہنے والے افراد کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ممکنہ خطرے کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ادارے اور فلڈ ریلیف ٹیمیں الرٹ ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل