Loading
بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے انکشاف کیا کہ جیل میں ایک دہرے قتل کے خطرناک مجرم نے تیز دھار استرا میری گردن پر رکھ دیا تھا اور قریب تھا مجھے قتل کردیا جاتا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ "سنجو بابا" نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا۔ یہ ایسا خوفناک واقعہ ہے کہ سننے والوں کو اپنے کانوں پر یقین نہ آئے۔ 66 سالہ ایکشن ہیرو سنجے دت نے بتایا کہ جیل میں ایک ایسا لمحہ آیا جب ان کی جان بال بال بچی۔ ان کی بڑی ہوئی داڑھی کٹوانے کے لیے ایک قیدی کو بلایا مگر یہ کوئی عام قیدی نہیں تھا بلکہ دہرے قتل کا مجرم تھا۔ سنجے دت نے بتایا کہ جیسے ہی مشرا نامی قیدی نے استرا گلے پر رکھا تو عین اسی وقت میں نے پوچھ لیا کہ کتنے سال سے قید ہو کس جرم میں؟ اُس نے جواب دیا کہ میں 15 سال سے دہرے قتل کے جرم میں قید کاٹ رہا ہوں۔ سنجے دت کے بقول یہ سنتے ہی میری ریڑھ کی ہڈی تک ایک سرد لہر دوڑ گئی، جھٹ سے اس کا ہاتھ روک لیا۔ اداکار سنجے دت نے مزید بتایا کہ دہرے قتل کے مجرم کے ہاتھ میں استرا ہو اور میرا گلا سامنے ہو، یہ کسی فلم کا سین لگ رہا تھا۔ یاد رہے کہ سنجے دت کو 1993 ممبئی دھماکوں پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر سزا ہوئی تھی اور وہ کئی سال پونا کی یروادہ جیل میں رہے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل