Loading
ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کمبوڈیا میں شہریوں کو اغوا، تشدد اور یرغمال بنانے میں ملوث 4 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان نےبتایا کہ ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان سے کمبوڈیا جانیوالے شہریوں کے اغوا، تشدد اور یرغمال بنانے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں علی حیدر، سمین حیات، عمر فاروق اور مزمل خان شامل ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو راولپنڈی، تلہ گنگ، اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان نے شہریوں کو کمبوڈیا ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیائے تھے، ملزمان نے شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دیکر فی کس 8 لاکھ سے 10 لاکھ روپے ہتھیائے۔ ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان نے متاثرین سے رقوم بینک اکاؤنٹس اور نقد وصول کیں، ملزمان نے کمبوڈیا پہنچنے پر شہریوں کو یرغمال بنا لیا تھا، ملزمان دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے شہریوں پر تشدد کرتے تھے، گرفتار ملزمان متاثرین سے جبری مشقت بھی کراتے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل