Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ قدامت پسند تجزیہ کار اور اپنے قریبی ساتھی چارلی کرک کے مشتبہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ قاتل کی شناخت 22 سالہ ٹائلر رابنسن کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتاری کے بعد پولیس نے اس کی تصویر بھی جاری کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش جاری ہے اور قتل کے محرکات جلد سامنے لائے جائیں گے۔ یاد رہے کہ چارلی کرک کو امریکا میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک واقعے میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں شدید ردعمل سامنے آیا۔ صدر ٹرمپ نے اس گرفتاری کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چارلی کرک کی ہلاکت ایک افسوسناک سانحہ ہے اور قاتل کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔ یہ پڑھیں: ٹرمپ کے ساتھی چارلی کرک کا قتل: ایف بی آئی نے قاتل کی ویڈیو جاری کردی چارلی کرک کو امریکا میں قدامت پسند حلقوں میں ایک نمایاں اور متحرک تجزیہ کار کے طور پر جانا جاتا تھا اور ان کی ہلاکت نے ملک کے سیاسی و سماجی حلقوں میں گہری تشویش پیدا کردی ہے۔ واضح رہے کہ ایف بی آئی نے قاتل کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل