Saturday, September 13, 2025
 

اسحاق ڈار قطر روانہ ہونگے، کل اسلامی و عرب ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرینگے

 



نائب وزیراعظم اسحاق ڈار قطر روانہ ہوں گے کل وہ دوحہ قطر میں اسلامی و عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اسلامی و عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس کل دوحہ میں منعقد ہوگا، اجلاس میں قطر پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،  نائب وزیراعظم اپنے خطاب میں قطر کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی اور حمایت کا اعلان کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قطر پر حالیہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی جائے گی، مسلم و عرب ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر غور کریں گے، اجلاس میں غزہ پر جاری اسرائیلی و صیہونی ظلم و ستم پر بھی بات کی جائے گی۔ دریں اثنا سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا بھی پرسوں دوحہ میں عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کا امکان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل