Saturday, September 13, 2025
 

سدرہ قتل کیس، عدالت کا مقتولہ کے والدہ، بہنیں، ساس، بھابی اور چچا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

 



ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے غیرت کے نام پر قتل ہونے والی سدرہ بی بی کے کیس میں مفرور ملزمان مقتولہ کی والدہ، بہنیں، ساس، بھابھی اور چچا کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد رضوان عابد نے غیرت نام پر قتل ہونے والی 17 سالہ سدرہ بی بی کیس کی سماعت کی اور چالان سماعت کے لیے منظور کر لیا۔ عدالت نے اڈیالہ جیل میں قید 9 ملزمان کے عدالت طلبی کے نوٹس جاری کردیے اور تمام ملزمان کو 15 ستمبر کو پیش کرنے کے لیے سپرنٹنڈنٹ جیل کو حکم جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی سدرہ قتل کیس؛ تمام 6 ملزمان کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مفرور ملزمان مقتولہ کی والدہ بہنوں ساس بھابھی چچا کو بھی گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت میں سرکاری گواہان کی فہرست بھی پیش کی گئی جبکہ مقدمے کی سماعت تیزی سے ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل