Saturday, September 13, 2025
 

غزہ میں امدادی مراکز کی سیکیورٹی پر اسلام مخالف بائیکر گینگ تعینات

 



غزہ میں امریکی ادارے کی زیر نگرانی امدادی مراکز پر اسلام مخالف بائیکر گینگ کو سیکیورٹی پر مامور کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی و اسرائیلی حکومتوں کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینیٹیریئن فاؤنڈیشن (GHF) کے مراکز کی حفاظت کے لیے امریکی کنٹریکٹرز نے سینیئر ارکان کو تعینات کر دیا ہے۔ اسلام مخالف بائیکر گینگ انفیڈلز ایم سی (Infidels MC) نے بھرتی کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی یو جی سلوشنز (UG Solutions) نے اس گینگ کے 10 سے زائد ارکان کو سیکیورٹی پر تعینات کیا ہے جن میں سے کم از کم 7 سینئر عہدوں پر فائز ہیں اور امدادی مراکز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان میں گروپ کا سربراہ جونی ’ٹیز‘ مَلفورڈ بھی شامل ہے جو یو جی سلوشنز میں ’کنٹری ٹیم لیڈر‘ کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی نے اپنے گینگ کے دیگر ارکان کو بھی بھرتی کیا۔ ملفورڈ کے جسم پر ’1095‘ کا نمایاں ٹیٹو موجود ہے جو اس سال کی علامت ہے جب پوپ اربن دوم نے پہلی صلیبی جنگ شروع کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی کنٹریکٹرز کے اس فیصلے پر انسانی حقوق کے اداروں اور مقامی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس طرح کے انتہاپسند عناصر کی تعیناتی امدادی سرگرمیوں کے بجائے مزید کشیدگی کو جنم دے سکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل