Saturday, September 13, 2025
 

گیس کے نئے کنکشن پہلے کن صارفین کو ملیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

 



گیس کے نئے آر ایل این جی کنکشن پہلے کن صارفین کو ملیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔ ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق گیس کے نئے کنکشن آر ایل این جی پر لگیں گے، آر ایل این جی کی قیمت بین الاقوامی خام تیل سے منسلک ہے، نئے گیس کنکشن پہلے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے والوں کو ملیں گے، دوسرے نمبر پر ارجنٹ فیس والوں کو گیس کنکشن لگائے جائیں گے۔ ذرائع وزرات پٹرولیم کے مطابق جن صارفین کی صرف درخواست جمع ہے ان کی باری تیسرے نمبر پر آئے گی، نئے گیس کنکشن کے لیے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ایل این جی کنکشن نارمل گیس سے ڈھائی سے تین فیصد مہنگے ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل