Loading
ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سے کورٹ روم ون کی 11 ستمبر کی صبح 9 سے 11 بجے تک کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کی درخواست کردی ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 11 ستمبر کو چیف جسٹس کی عدالت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، چیف جسٹس اور ان کے درمیان مکالمے کی فوٹیج محفوظ کرنا لازم ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور ایمان مزاری کے درمیان عدالت میں تلخ مکالمہ کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ۔ ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے کورٹ روم 1 کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست دیدی۔ ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو تحریری درخواست دی۔ یہ پڑھیں: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایمان مزاری سے متعلق ریمارکس پر وضاحت درخواست 11 ستمبر کو چیف جسٹس کی عدالت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، چیف جسٹس اور انکے درمیان مکالمے کی فوٹیج محفوظ کرنا لازم ہے، کورٹ روم ون کی 11 ستمبر کی 9 سے 11 بجے تک کی فوٹیج محفوظ کی جائے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی ایک کاپی انہیں بھی فراہم کی جائے، ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست کے ساتھ ایک یو ایس بی بھی جمع کروا دی ہے ۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور ایمان مزاری کے درمیان ماہرنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے کیس میں تلخ مکالمہ ہوا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل