Saturday, September 13, 2025
 

پشاور میں عمارت کا حصہ گرنے کا واقعہ، 3 افراد زندہ نکالے گئے، ریسکیو آپریشن جاری

 



صدر بازار میں جی پی او کے سامنے ایک عمارت کا حصہ گرنے سے خوفناک حادثہ پیش آیا۔  ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ترجمان کے مطابق ملبے تلے پانچ افراد دب گئے تھے جن میں سے دو افراد کو زندہ لیکن تشویشناک حالت میں نکال کر فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعدازاں ملبے سے تیسرے زخمی کو بھی زندہ نکال لیا گیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملبے تلے مزید دو افراد موجود ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ اور ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ مزید نقصان سے بچنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل