Loading
کراچی کے ایک نجی اسپتال میں نیگلیریا فاولیری کے باعث 29 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔ رواں سال سندھ میں نگلیریا سے ہونے والی یہ پانچویں ہلاکت ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع وسطی کے رہائشی کو 7 ستمبر سے علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔ مریض کو 11 ستمبر کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ اسی روز دم توڑ گئے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریض کی موت کے بعد 12 ستمبر کو نیگلیریا فاولیری کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق متوفی نے کسی قسم کی آبی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا تھا اور صرف پینے اور نہانے کے لیے نلکے کا پانی استعمال کرتے تھے۔ طبی ماہرین کے مطابق رواں سال صوبہ سندھ میں نیگلیریا فاولیری سے ہونے والی یہ پانچویں ہلاکت ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو اُبالا ہوا پانی استعمال کرنے اور پانی کے ذخائر میں کلورینیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل