Saturday, September 13, 2025
 

کراچی: سائبر کرائم مقدمے میں گرفتار ملزم پُراسرار طور پر جاں بحق

 



شہر قائد کے ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قید کیلیے لایا گیا سائبر کرائم کا ملزم پُراسرار طور پر ہلاک ہوگیا جس کو حکام نے خودکشی قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملیر شہاب الدین صدیقی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ملزم 35 سالہ ہارون ایف آئی اے سائبر کرائم میں درج کیس میں گرفتار ہوا تھا جسے ہفتے کی شام ساڑھے چار بجے ہی کورٹ سے جیل منتقل کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جیل آتے ہی ملزم کی طبیعت ناساز ہونے پر اسے فوری طور پر جیل میں موجود اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے خود بھی اعتراف کیا تھا کہ جیل آنے سے پہلے اس نے مبینہ طور پر زہر کھایا تھا تاہم ہارون کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا حتمی طور پر تعین ہو سکے گا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل