Saturday, September 13, 2025
 

اسرائیل کے ہوٹل میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 2 یہودی شدید زخمی؛ حملہ آور گرفتار

 



اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں مبینہ فلسطینی شخص نے ایک ہوٹل میں بیٹھے شہریوں پر چاقو سے حملہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ یروشلم کے مغرب میں واقع علاقے کبُوتز تسوبا کے ایک ہوٹل میں پیش آیا۔ حملہ آور اسی ہوٹل میں ملازم تھا جس نے کیچن سے چاقو لے کر اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور نے "اللہ اکبر" کا نعرہ لگاتے ہوئے ڈائننگ روم میں موجود افراد پر حملہ کر دیا۔ حملہ آور کو موقع پر ہی ہوٹل منیجر اور ایک غیر ڈیوٹی پولیس اہلکار نے قابو کر لیا۔ زخمیوں میں ایک 50 سالہ شخص شدید زخمی ہے جبکہ دوسرا 23 سالہ نوجوان کو معمولی زخم آئے ہیں۔ حماس نے اس واقعے کو "ہیروئک اسٹابنگ اٹیک" قرار دیا تاہم ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب غزہ پر اسرائیلی بمباری اور محاصرے کا عمل تیزی آگئی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل