Loading
اپنے اینڈرائیڈ فون میں کسی بھی عارضی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے فون کو ری بوٹ کیا جاتا ہے. یہ عمل میموری کو صاف کرتا ہے، پس منظر میں چلنے والی غیر استعمال شدہ ایپس کو بند کرتا ہے اور عارضی فائلوں کو ڈیلیٹ کرتا ہے۔ اگر صارف کو کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوتاہے تو یہ اسمارٹ فون کے ریڈیو ماڈیولز اور نیٹ ورک اسٹیک کو دوبارہ شروع کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔ اینڈرائیڈ فون کو ری بوٹ کرنا اکثر ضروری ہوتا ہے۔ زیادہ تر افراد کے لیے فون کا پاور بٹن اسمارٹ فون کو بند یا ری بوٹ کرنے کے لیے پہلا انتخاب ہوتا ہے۔ فون کے ماڈل کے لحاظ سے، پاور مینیو عموماً پاور بٹن کو دبانے اور تھوڑی دیر تک پکڑے رکھنے سے یا پاور اور والیوم اپ/ڈاؤن بٹن کو ایک ساتھ دبانے سے سامنے آتا ہے۔ تاہم، اگر آپ کے فون کے پاور یا والیوم بٹن کسی وجہ سے کام نہیں کر رہے ہوں، تو ایسا لگ سکتا ہے کہ آپ کے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ آئی فون کی طرح اینڈرائیڈ بھی اپنے فونز کو ری بوٹ کرنے کے مختلف طریقے فراہم کرتا ہے۔ بہت سے اینڈرائیڈ فونز (بشمول گوگل پکسل اور سام سنگ ڈیوائسز) سافٹ ویئر سطح پر پاور مینیو تک رسائی فراہم کرتے ہیں تاکہ صارفین فون کو ری بوٹ کر سکیں۔ ایسا کرنے کے لیے صارفین کواپنے فون کا مکمل کوئیک سیٹنگز پینل کھولنا ہوگا جس کے لیے صارفین کو اسکرین اوپر سے دو بار نیچے کی جانب سوائپ کرنی ہوگی۔ جب کوئیک سیٹنگز پینل کھل جائے گا تو آپ کو پینل کے اوپر دائیں کونے یا نیچے پاور کا آئکون (ایک دائرہ جس میں ایک عمودی لائن ہو) نظر آئے گا۔ اسے ایک بار ٹچ کرنے سے پاور مینیو کھل جائے گا، جہاں آپ کو ری بوٹ اور پاور آف کے آپشن ملیں گے۔ یہ خاص مینیو ایکسیسیبلٹی مینیو شارٹ کٹ کے ذریعے دستیاب ہوتاہے، جو ڈیفالٹ طور پر فعال نہیں ہوتا۔ تاہم، صارفین اسے آسانی سے فعال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے صارفین اپنے فون کی سیٹنگز میں جاکر Settings > Accessibility > Accessibility Menu میں آپشن فعال کر سکتےہیں۔ آپ اس شارٹ کٹ کو اپنے فون کے ہوم اسکرین پر یا نیویگیشن بار میں ایک فلوٹنگ بٹن کے طور پر رکھ سکتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل