Saturday, September 13, 2025
 

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

 



امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب اور ڈپٹی وزیراعظم سے رابطہ کی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک۔امریکا تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور حالیہ علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔  دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل