Loading
عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دوسرے اقتصادی جائزے میں آئی ایم ایف جائزہ مشن سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے معیشت پر مرتب ہونے والے ممکنہ اثرات اور سیلاب کی تباہی کاریوں کے بعد بحالی و تعمیر نو کے حوالے سے درکار مالی ضروریات کا بھی جائزہ لے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ جائزہ مشن یہ دیکھے گا کہ کیا پاکستان کی مالیاتی پالیسیاں اور ہنگامی اقدامات اس بحران سے نمٹنے کے لیے مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے اگست کے بجلی کے بل معاف کردیے واضح رہے کہ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ریلیف دینے کے حوالے سے پہلے ہی آئی ایم ایف سے رجوع کر رکھا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی صارفین سے اگست کے بلوں کی وصولی فوری روک دی ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد متاثرہ علاقوں کے لیے پیکج کا حتمی اعلان کیا جائے گا اور ہدایت کی ہے کہ جن سیلاب متاثرین سے اگست کا بل وصول کیا جا چکا ہے وہ آئندہ ماہ ایڈجسٹ کر دیا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل