Loading
شہر قائد کے علاقے کارساز کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 2 طالبعلموں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی جبکہ دوسرا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ایس ایچ او بہادر آباد نوید سومرو نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ احمد نوید کے نام سے کی گئی جسے طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کا شکار دونوں نوجوان نجی ڈینٹل کالج کے طالب علم ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور ساجد کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے زخمی نوجوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل