Saturday, September 13, 2025
 

روس پر پابندیاں لگا سکتا ہوں اگر نیٹو ممالک اس سے پیٹرول خریدنا بند کردیں، ٹرمپ

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے سستے داموں پیٹرول خریدنے والے ممالک کو 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تمام نیٹو ممالک کو بھیجے گئے اپنے خط کے مندرجات شیئر کیے ہیں۔ ٹرمپ نے لکھا کہ تمام نیٹو ممالک متفق ہوجائیں اور روس سے تیل خریدنا فوری طور پر بند کریں تو میں روس پر پابندیاں عائد کرنے کو تیار ہوں۔ خط میں صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ چین پر 50 سے 100 فیصد تک ٹیرف عائد کیا جائے گا جو جنگ ختم ہونے کے بعد ہٹا دیے جائیں گے۔ ان کے بقول چین نے روس پر مضبوط گرفت رکھی ہوئی ہے اور اس گرفت کو صرف سخت تجارتی اقدامات سے توڑا جا سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ یہ جنگ ان کی نہیں بلکہ “بائیڈن اور زیلنسکی کی جنگ” ہے اور اگر میں صدر ہوتا تو یہ جنگ کبھی شروع ہی نہ ہوتی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ ہفتے ہی روس اور یوکرین جنگ میں 7 ہزار سے زائد سے افراد ہلاک ہوگئے جو ایک پاگل پن ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ نیٹو کی جنگ جیتنے کی صلاحیتیں 100 فیصد سے کم ہے اور ایسے میں کچھ کی روس سے تیل کی خریداری مذاکرات میں آپ کی پوزیشن کو کمزور کرتا ہے۔ آخر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو ممالک کو کہا کہ اگر وہ ان کی تجاویز پر عمل نہیں کرتے تو یہ امریکا کے وقت، توانائی اور وسائل کا ضیاع ہوگا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل