Saturday, September 13, 2025
 

یوٹیوب چینلز پر پابندی کالعدم قراردینے کا تحریری فیصلہ جاری

 



ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے 11 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا فیصلہ کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہا ہے کہ مجسٹریٹ نے درخواست گزاروں کو کوئی مواد پیش کرنے کی ہدایت نہیں کی جو مواد انکوائری یا انویسٹیگیشن کے لحاظ سے ضروری تھا اس کے لئے نوٹس نہیں ہوا۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ مجسٹریٹ نے بغیر نوٹس جاری کئے اتھارٹی کو یوٹیوب بلاک کرنے کا حکم دے دیا،  24 جون کا مجسٹریٹ کا آرڈر قانون کی نظر میں درست نہیں، 11 درخواست گزاروں کی حد تک مجسٹریٹ کا آرڈر کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ پی ٹی اے قانون کی نظر میں اتھارٹی ہے جو قانون کے مطابق ایکشن لے سکتی ہے ، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجسٹریٹ بھی نوٹس کرکے آرڈر پاس کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل