Saturday, September 13, 2025
 

نیویارک کا میئر بن گیا تو اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم دوں گا، زہران ممدانی

 



نیویارک کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک کے امیدوار زہران ممدانی کے بقول اگر منتخب ہوگیا تو پولیس کو حکم دیں گے کہ نیتن یاہو کو گرفتار کرلے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی نے کہا کہ میں میئر بننے کے بعد عالمی قوانین پر عمل کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارانٹ گرفتاری عالمی عدالت نے جاری کر رکھے ہیں جس پر عمل درآمد کو یقینی بناؤں گا۔ میئر کے امیدوار زہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک شہر قانون پسندوں کا شہر ہے اور عالمی اداروں کے تقدس اور ان کے فیصلوں کا احترام کریں گے۔   ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ زہران ممدانی نیویارک میئر بننے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ خیال رہے کہ نیویارک کے میئر کے لیے الیکشن 4 نومبر کو ہوگا جس میں زہران ممدانی ممدانی کا مقابلہ ری پبلکن کرٹیس سیلوا سے ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ موجودہ میئر ایرک ایڈمز الیکشن سے دستبردار ہوجائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل