Loading
پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ ایسے میں بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نے وضاحت کی ہے کہ ہماری ٹیم کھیلے گی اور پلیئرز کارکردگی کے ذریعے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ کوچ کے مطابق کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا بہتر ہے، جبکہ کھلاڑی حکومتی اور بورڈ کے فیصلوں کے تابع ہیں۔ بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی نے پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے کی منظوری دی ہے تاکہ عالمی اداروں کی جانب سے کوئی کارروائی نہ ہو۔ رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام میچ کے دوران موجود نہیں ہوں گے، صرف قائم مقام صدر راجیو شکلا شرکت کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل