Sunday, September 14, 2025
 

اسپین میں دنیا کی مہنگی ترین پنیر

 



اسپین میں دنیا کی مہنگی ترین پنیر ایک نیلامی میں خریدی گئی جس کی قیمت 42 ہزار ڈالرز کے قریب ہے یعنی 1 کروڑ 20 لاکھ پاکستانی روپے۔ یہ پنیر Cabrales blue cheese ہے۔ یہ پنیر اسپین کے صوبہ آسٹریاس، خاص طور پر Cabrales کے پہاڑی علاقے سے تعلق رکھتی ہے اور سالانہ Cabrales پنیر مقابلے میں پیش کی جاتی ہے۔ اس پنیر کے پیہے کا وزن 2.5 کلو ہے جو گنیز ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کی سب سے مہنگی پنیر کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2023 میں 2.2 کلو کا پنیر کا پہیہ 30,000 یورو میں بکا تھا اور 2019 میں 20 ہزار 500 یورو کا ریکارڈ رہا تھا۔ ان دونوں پنیروں کا بھی خریدار وہی تھا جس نے دنیا کی مہنگی ترین پنیر خریدی۔ خریدار El Llagar de Colloto ایک ریسٹورنٹ کا مالک ہے۔ یہ پنیر گائے، بھیڑ اور بکری کے کچے دودھ سے بنتی ہے اور تقریبا 8–10 ماہ تک گہرے، سرد اور نم غاروں میں رکھی جاتی ہے۔ ان قدرتی حالات میں ان پر پیدا ہونے والا Penicillium فنگس پنیر کو منفرد نیلا دھبہ اور تیز ذائقہ فراہم کرتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل