Loading
ایشیا کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔ میچ سے قبل راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور دنیا کے تیز ترین فاسٹ بولر شعیب اختر نے قومی ٹیم کو مفید مشورہ دے دیا۔ شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس مقابلے میں تین پیسرز اور دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے جبکہ فہیم اشرف بطور آل راؤنڈر شریک ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے توقع ہے کہ بھارت جارحانہ کھیل پیش کرے گا اس لیے پاکستان کو 200 رنز کا ہدف رکھنا چاہیے اور مضبوط بولنگ اٹیک سے حریف پر دباؤ بنانا ہوگا۔ دوسری جانب سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ اگر پاکستان اچھی شروعات کرے اور ابتدائی وکٹیں نہ گنوائے تو بھارت پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں پہلی فتوحات کے بعد میچ کھیلیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل