Loading
قطر پر اسرائیلی حملے سے متعلق ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے۔ اسحاق ڈار قطر پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے بلائے گئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دوحہ آمد پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا استقبال پاکستان کے سفیر برائے قطر، پاکستان کے مستقل مندوب برائے او آئی سی اور قطری حکومت کے سینیئر حکام نے کیا۔ ہنگامی اجلاس خطے کی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت پر مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل