Loading
پیرس: فرانس کے نئے وزیر اعظم سباستیان لیکورنو نے بائیں بازو کی جماعتوں کو ساتھ ملانے کے لیے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرکاری تعطیلات ختم کرنے کا متنازعہ منصوبہ واپس لے رہے ہیں۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ نے فرانس کی درجہ بندی "AA-" سے "A+" تک کم کر دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ملک کا قرض 2027 تک بڑھتا رہے گا۔ لیکورنو نے علاقائی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "میں نے دو سرکاری تعطیلات کے خاتمے کی تجویز واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ 2026 کے بجٹ کے لیے دیگر ذرائع پر مکالمہ کیا جائے گا۔ فرانس کے سابق وزیر اعظم فرانسوا بیرو نے سخت کٹوتیوں پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ تعطیلات ختم کرنے سے بجٹ میں 4.2 بلین یورو کی بچت ہو سکتی ہے۔ تاہم اس تجویز کی مخالفت کے باعث انہیں پارلیمنٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ استعفیٰ دینے پر مجبور ہوئے۔ دوسری جانب بائیں اور دائیں بازو کی قیادت نے صدر ایمانوئل میکرون کو بحران کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ انتہا دائیں بازو کی رہنما میرین لی پین نے "میکرونزم سے نجات" کا مطالبہ کیا جبکہ سخت بائیں بازو کے رہنما ژاں لیوک میلانشوں نے صدر کی برطرفی تک کی بات کر دی۔ اسی دوران فرانس کی بزنس فیڈریشن (MEDEF) نے خبردار کیا ہے کہ اگر نئے بجٹ میں کاروباری اداروں پر ٹیکس بڑھایا گیا تو وہ اس کے خلاف متحرک ہوں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل