Loading
بھارتی مسلم رہنما اسد الدین اویسی پاکستان دشمنی میں دو ہاتھ آگے نکل گئے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ کھیلنے پر بھارتی حکومت اور کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسد الدین اویسی نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب دوطرفہ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا تو کھیل کیوں رہے ہیں۔ انہوں نے بھارتی حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ کرسکو۔ اسد الدین اویسی کا مزید کہنا تھا کہ چند ہزار کروڑ روپوں کے لیے میچ کھیلنے والوں کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی نے پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے کی منظوری دے دی ہے تاکہ عالمی اداروں کی جانب سے کوئی کارروائی نہ ہو۔ رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام میچ کے دوران موجود نہیں ہوں گے، صرف قائم مقام صدر راجیو شکلا شرکت کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل