Sunday, September 14, 2025
 

ایپل کے پَتلے ترین آئی فون کے ڈیزائن کے پیچھے عابِدُر چوہدری کون ہیں؟

 



چاول دنیا کی سب سے زیادہ کھائی جانے والی غذا ہے، مگر اس کی غذائیت اس کی اقسام کیوجہ سے مختلف ہوتی ہیں۔ درج ذیل انہی اقسام اور ان کی غذائیت کے بارے میں بات کی گئی ہے اور یہ بھی بتایا  گیا ہے کہ ان میں سے انسانی صحت کیلئے سب سے بہترین چاول کونسے ہیں۔ سفید چاول یہ سب سے زیادہ عام استعمال ہونے والے چاول ہیں۔ پالش ہونے کی وجہ سے ان میں فائبر اور کئی غذائی اجزا کم ہو جاتے ہیں۔ یہ ہضم جلدی ہو جاتا ہے مگر شوگر لیول تیزی سے بڑھاتا ہے۔ براؤن رائس یہ مکمل اناج والا ہوتا ہے کیونکہ اس میں چاول کی بیرونی تہہ موجود رہتی ہے۔ فائبر، میگنیشیم، وٹامن بی اور antioxidants زیادہ ہوتے ہیں۔ ہاضمے میں وقت لیتا ہے، اس لیے شوگر اور کولیسٹرول کے لیے بہتر ہے۔ سرخ چاول اس کا سرخ رنگ anthocyanins نامی اینٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ فائبر اور منرلز (آئرن اور زنک) زیادہ ہوتے ہیں۔ دل، بلڈ پریشر اور مدافعتی نظام کے لیے مفید ہے۔ کالا چاول سب سے زیادہ اینٹی آکسیڈینٹس رکھنے والی قسم سمجھی جاتی ہے۔ پروٹین، فولاد، آئرن اور وٹامن ای بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اینٹی سوزش اور کینسر سے بچاؤ خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ باسمتی چاول یہ زیادہ خوشبودار اور لمبے دانے والے چاول ہوتے ہیں۔ سفید اور براؤن دونوں شکلوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔ دوسرے سفید چاول کے مقابلے میں ان میں شوگر کم ہوتی ہے یعنی شوگر کے مریضوں کے لیے نسبتاً بہتر ہے۔ صحت کے لیے بہترین کون سا؟ براؤن رائس، سرخ چاول یا کالا چاول صحت کیلئے بہتر ہیں کیونکہ ان میں فائبر زیادہ اور شوگر کم ہے۔ دل اور کولیسٹرول کے لیے بھی براؤن رائس اور سرخ چاول زیادہ فائدہ مند ہے۔ اس میں ناکارہ بڑھاپے اور بیماریوں سے بچاؤ کی خصوصیت بھی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل