Sunday, September 14, 2025
 

ایپل کے پَتلے ترین آئی فون کے ڈیزائنر عابِدُر چوہدری کون ہیں؟

 



ایپل نے حالیہ اپنی آئی فون سیریز کا اب تک کا پتلا ترین آئی فون متعارف کرایا ہے جسے “iPhone Air” کا نام دیا گیا ہے اور اس کے ڈیزائن کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ بنگلادیشی مسلمان عابدُر چوہدری ہیں۔ عابدُر چوہدری لندن میں پیدا ہوئے اور پرورش بھی وہیں ہوئی۔ انہوں نے برطانیہ کی لوبورو یونیورسٹی سے پروڈکٹ ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی میں بیچلر ڈگری حاصل کی۔ دورانِ طالب علمی انہوں نے متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔  بعد ازاں انہوں نے برطانیہ میں مختلف فرموں میں کام کیا، مثلاً کیمبریج کروینٹا، کنسلٹنٹس اور لیئر ڈیزائن میں۔ 2018 سے 2019 میں انہوں نے عابدُر چوہدری ڈیزائن نام کی اپنی کنسلٹنسی فرم بھی چلائی جس میں اسٹارٹ اپس اور ڈیزائن ایجنسیاں شامل تھیں۔  تاہم جنوری 2019 سے وہ ایپل کے صنعتی ڈیزائنر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ عابدُر چوہدری نے آئی فون ائیر کا ڈیزائن تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس میں خاص طور پر فون کے پتلے پن، ہلکی ساخت اور جمالیاتی پہلو شامل ہیں۔  آئی فون ایئر کی موٹائی تقریباً 5.6 ملی میٹر ہے اور فرنٹ و بیک پر سیرامک شیلڈ استعمال کیا گیا ہے۔ فریم ٹائٹینیئم سے بنا ہے۔ اس باڈی میں کیمرہ ماڈیول کی ڈیزائننگ، اندرونی اجزا کی ترتیب اور بیٹری اور اے آئی-قابلیت کو بہتر بنانا جیسے چیلنجز شامل تھے جنہیں بخوبی انجام دے دیا گیا۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل