Sunday, October 05, 2025
 

رواں سال کا پہلا سپر مون 7 اکتوبر کو نظر آئے گا

 



سپارکو نے بتایا ہے کہ 2025 کے تین میں سے پہلا سپر مون 7 اکتوبر کی رات کو نظر آئے گا۔ سپارکو کے مطابق 7 اکتوبر 2025 کی رات آسمان پر سال 2025 کے تین سپر مونز میں سے پہلا سپر مون نظر آئے گا، اکتوبر کا یہ سپر مون رات کو 8:47 بجے ظاہر ہوگا۔ سپارکو نے بتایا کہ یہ سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرق سے طلوع ہوگا اور طلوعِ آفتاب سے کچھ دیر پہلے مغرب میں غروب ہوجائے گا۔ مزید بتایا گیا کہ اس سال 7 اکتوبر کا سپر مون زمین سے 224,599 میل کے فاصلے پر ہوگا، یعنی یہ ایک عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔ سپارکو کے مطابق سال کا سب سے روشن سپر مون نومبر میں متوقع ہے، جب چاند زمین سے صرف 221,817 میل کے فاصلے پر ہوگا۔ یہ قدرتی مظہر نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں دیکھا جا سکے گا اور رات کے آسمان پر ایک دلکش منظر پیش کرے گا۔ اس کے بعد مزید دو سپر مونز 5 نومبر اور 5 دسمبر کو آسمان پر جلوہ گر ہوں گے، اکتوبر 2025 کا سپر مون سیارہ زحل (Saturn) کے قریب دکھائی دے گا، جو 6 اور 7 اکتوبر کی شاموں میں چاند کے بائیں (مغربی) جانب نظر آئے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل