Friday, November 21, 2025
 

بھارتی ویمن کرکٹر سمرتی مندھانا نے منگنی کرلی

 



بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی اوپنر سمرتی مندھانا نے منگنی کا اعلان کردیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق سمرتی مندھانا نے اپنے دوست موسیقار اور فلم ساز پالاش موچھل سے منگنی کی ہے، انہوں نے یہ خوشخبری جمعرات کو ایک ’’ہلکے پھلکے انسٹاگرام رییل‘‘ کے ذریعے شیئر کی جس نے فوراً انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ 29 سالہ سمرتی مندھانا نے رییل میں اپنی ٹیم کی ساتھیوں جمائمہ روڈریگس، رادھا یادو، شریینکا پٹیل اور ارون دتی ریڈی کے ساتھ ایک مزاحیہ ڈانس پرفارمنس دی۔  آخر میں انہوں نے اپنی منگنی کی انگوٹھی دکھا کر خبر کی تصدیق کی۔ مداحوں اور کرکٹرز نے انہیں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد دی ہے۔         View this post on Instagram                       یاد رہے کہ سمرتی مندھانا نے حال ہی میں بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم کو تاریخی ICC ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ون ڈے فائنل میں انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف 52 رنز کی فتح میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ بطور وائس کپتان، انہوں نے نو میچز میں 434 رنز بنائے، اوسط 54 کے ساتھ ٹیم کی بہترین اسکورر رہیں۔ خصوصی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انہوں نے 95 گیندوں پر 109 رنز بنائے جس میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ فائنل میں انہوں نے 45 رنز کا اہم کردار ادا کیا اور شفالی ورما کے ساتھ 104 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل