Loading
یورپی یونین کی توثیق کے بعد افغانستان میں فتنہ الخوارج کے مکروہ چہرے عالمی سطح پر بےنقاب ہوگئے ہیں۔
یورپی یونین نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے۔ یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کا طالبان سے کالعدم ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) کے خلاف کارروائی کا مطالبہ معقول قرار دے دیا ہے۔
یورپی یونین کے سفیر رائمونڈاس کاروبلس کا کہنا تھا کہ پاکستان کا افغانستان سےٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) کے خلاف اقدام کا مطالبہ جائز اور حقیقی سیکیورٹی تشویش کی بنیاد پر ہے۔
سفیر یورپی یونین نے کہا کہ یورپی یونین دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔ پاکستان کے خدشات سرحد پار سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی خطرات پر مبنی ہیں۔ افغانستان میں موجود عسکریت پسند پاکستان میں حالیہ حملوں میں ملوث ہیں۔
پاکستان نے دلائل اور شواہد کی بنا پر مؤقف منوایا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان افغانستان سے سرگرم ہیں۔ یورپی یونین کی سرحد پار سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی خطرات کی توثیق پاکستان کے مؤقف کی شاندار کامیابی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل