Friday, November 21, 2025
 

اپنے فلمی کیریئر میں اتنا نہیں کمایا ہوگا جتنا پیسا یوٹیوب سے ملا؛ فرح خان

 



فرح خان کے نام سے کون واقف نہیں جنھوں نے نہ صرف کریوگرافی میں اپنا نام بنایا بلکہ فلم سازی میں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہی ہیں اور اب ایک اور پلیٹ فارم کی بےتاج ملکہ بن گئی ہیں۔ فرح خان کی زندگی شوبز کے ہنگاموں، چکاچوند اور شہرت کے گرد گھومتی ہے۔ ان کے کریڈٹ پر متعدد کامیاب نغمے اور فلمیں ہیں۔ فرح خان ہر وقت کچھ نیا کرنے کے لیے پُرعزم نظر آتی ہیں یہی وجہ ہے کہ جب سوشل میڈیا آیا تو کوریوگرافر نے اس صنف کو بھی آزمایا۔ فلم ساز فرح خان نے یوٹیوب پر ولاگنگ کا آغاز کیا اور ایک کوکنگ چینل بھی چلا رہی ہیں جس میں ان کے خانساماں بھی ساتھ ہوتے ہیں۔ اس یوٹیوب چینل کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ فرح خان کے ساتھ ساتھ ان کے خانساماں بھی معروف شخصیت بن گئے ہیں۔ فرح کے کوکنگ چینل کی ایک خاص بات اس میں آںے والے مہمان ہیں جن کا تعلق شوبز سے ہی ہوتا ہے اور اس دوران گفتگو میں بالی ووڈ کے کئی راز بھی کھل جاتے ہیں۔ حال ہی میں فرح ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئی جس میں انھوں نے بتایا کہ ایک سال میں اتنا پیسہ اپنے شوبز کیریئر سے نہیں کمایا جتنا یوٹیوب سے کمالیا ہے۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ یوٹیوب چینل میں نے اپنی ٹیم کے مسلسل اصرار کے بعد شروع کیا کیوں کہ مجھے یہ کوئی مفید چیز نہیں لگتی تھی۔ فرح خان نے بتایا کہ سب سے اچھی بات یہ لگی کہ یوٹیوب چینل میں، میں آزاد ہوں کوئی مجھے نہیں کہہ سکتا کہ یہ سین تو کاٹنا ہی پڑے گا اور نہ کسی اور کی ڈیمانڈ پر مہمانوں کی سلیکشن ہوگی۔ یاد رہے کہ فرح خان نے یوٹیوب چینل کا آغاز اپریل 2024ء سے کیا تھا اور مختصر عرصے میں ہی 3 ملین فالوورز ہوچکے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل