Friday, November 21, 2025
 

اسلام آباد، خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

 



نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کی کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرکے خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جس کے خلاف شہری شاہد شفیق خان کی جانب سے  شکایت درج کرائی گئی تھی۔ کارروائی سے متعلق بتایا گیا کہ ملزم وقاص احمد نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فیس بک کے ذریعے وائرل کیں۔ این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے اور انکوائری کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کی سیکشن 21 اور 24 کے تحت درج کیا گیا۔ این سی سی آئی اے نے بتایا کہ سب انسپکٹر مصباح بتول کو اس مقدمے کے لیے تفتیشی آفیسر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کو ریمانڈ کے لیے 22 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل