Friday, November 21, 2025
 

بنوں، سی ٹی ڈی پر دہشت گردوں حملہ، پولیس کا بھرپور جواب، 5 دہشتگرد ہلاک، دو شہری شہید

 



بنوں کے ڈومیل ہلال چورک میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی اے پی سی پر دہشت گردوں کے حملے پر پولیس نے بھرپور اور فور جوابی کارروائی دیتے ہوئے 5 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تاہم جوابی فائرنگ کے دوران دو مقامی شہری شہید ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق بنوں ڈومیل ہلال چوک میں سی ٹی ڈی کی اے پی سی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تاہم پولیس نے فوری اور بھرپور جوابی ردعمل دیا جبکہ دہشت گرد فائرنگ کے بعد قریبی گھر میں گھس گئے جہاں مزاحمت کے دوران دو شہریوں کو شہید کر دیا۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ بنوں ریجن، بنوں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن کیا اور 8 گھنٹے طویل آپریشن میں تمام 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ایک دہشت گرد کی شناخت رسول عرف کمانڈر اریانہ کے نام سے ہوئی جبکہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے۔ دہشت گردوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ دو دہشت گرد ابتدائی مقابلے میں ہی مارے گئے تھے اور باقی گھر میں گھس کر انجام کو پہنچے۔ شہریوں نے پولیس اور فورسز پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خاتمے تک فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل