Thursday, January 15, 2026
 

پاکستان کی پاسپورٹس کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری

 



پاسپورٹس کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن مزید مضبوط ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ پاکستان پاسپورٹ کی حیثیت عالمی فہرست میں مضبوط ہورہی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ عالمی رینکنگ میں 126ویں نمبر سے 98ویں نمبر پر آگیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ Pakistan’s passport ranking improving from 126th to 98th is a strong achievement and this momentum will continue, InshaAllah. https://t.co/2PM0UjNo3F — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) January 15, 2026 واضح رہے کہ رواں برس کی پاسپورٹس کی فہرست میں ایشیائی ممالک نے سبقت حاصل کی ہے اور پہلے نمبر پر سنگاپور ہے۔ دوسرے نمبر پر جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر براجمان ہیں۔ سنگاپور کے شہریوں کو دنیا کے 227 میں سے 192 ممالک اور خطوں میں بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول کی سہوت حاصل ہونے کے باعث اوّل نمبر ملا ہے۔ جاپان اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس دوسرے نمبر پر ہیں جن پر 188 ممالک میں بغیر ویزے کے جایا جا سکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل