Thursday, January 15, 2026
 

اہلیہ سے صلح کی کوشش میں ناکامی، داماد نے ساس کو قتل کر دیا

 



نواحی گاؤں داؤکے میں اہلیہ سے صلح کی کوشش میں ناکامی پر سنگدل داماد نے ساس کو قتل کر دیا۔ تھانہ صدر پولیس پتوکی نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی بیٹی سمیعہ 7 ماہ قبل خاوند سے ناراض ہوکر اپنے گھر آگئی تھی، ملزم فیاض آئس کا نشہ کرتا تھا اور کئی روز سے اقدام قتل کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔ مقتولہ کی بیٹی کا دعویٰ ہے کہ صلح کی کوشش میں ناکامی پر فیاض نے میری 50 سالہ والدہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل