Loading
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کی مالی معاونت کے کیس میں ایم کیو ایم لندن کے 3 کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔
شاہدعرف متحدہ، شہزاد اور ماجد کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا تھا کہ ملزمان نے بھارتی ایجنٹ محمد صدیق کے ذریعے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ حاصل کی۔
عابد زمان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مقدمہ 6 سال پہلے درج کیا گیا تھا۔ اسامہ علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ 6 سال میں ملزمان کا تعلق ثابت نہیں کیا جاسکا ہے۔
وکلا صفائی کا کہنا تھا کہ مقدمہ فنڈنگ کا ہے لیکن رقم کتنی ہے کسی کو پتہ نہیں۔ ملزمان پر دہشتگردوں کی مالی معاونت ثابت نہیں ہوئی۔
ملزمان کیخلاف ایف آئی اے نے 2020 میں مقدمہ درج کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل