Thursday, January 15, 2026
 

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز، سستے ترین ٹکٹس کب سے دستیاب ہوں گے؟

 



پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جمعہ 16 جنوری سے شروع ہو گی۔ آن لائن ٹکٹس pcb.tcs.com.pk پر حاصل کیے جاسکیں گے۔ فیزیکل ٹکٹیں 19 جنوری بروز پیر سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی۔ سیریز کا پہلا میچ 29 جنوری، دوسرا میچ 31 جنوری اور تیسرا میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں شام 6 بجے شروع ہوں گے۔ پہلے میچ کی وی آئی پی انکلوژرز کی ٹکٹ 800 روپے جبکہ باقی دونوں میں 1000 روپے کی ہو گی۔ پریمیم انکلوژرز کا ریٹ پہلے میچ میں 600 روپے ہوگا جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ میں 700 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔ فرسٹ کلاس انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے پہلے اور 600 روپے کا باقی دو میچز میں ملے گا۔ اسی طرح جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کا ریٹ 400 اور 500 روپے ہو گا۔ Tickets for Pakistan ???? Australia T20I series to go on sale from 16 January ???? ????️ Physical tickets can be bought at TCS Express Centres from 19 January ????️ ???? https://t.co/r1Y5gXriiG#PAKvAUS | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/S2nsvjan4m — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 15, 2026 اقبال اینڈ وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 1500 اور 2000 روپے مقرر کی گئی جبکہ جناح اینڈ وی آئی پی کا ٹکٹ 2000 اور آخری دو میچوں میں 2500روپے کا ہوگا۔ اسی ترتیب سے ہاسپیٹیلٹی گیلری کا ٹکٹ 5000 اور 6000 روپے کا ہوگا۔ اقبال اینڈ کے 24 سیٹر ہاسپیٹیلٹی باکس میں ایک سیٹ پہلے میچ میں 20 ہزار جبکہ بقیہ دو میچز میں 25 ہزار روپے میں خریدی جا سکتی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل