Sunday, June 30, 2024
 

اداکارہ مایا خان کی والدہ انتقال کرگئیں

 



  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ مایا خان کی والدہ خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

مایا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ میری جنت، میری ماں، اب اللہ تعالیٰ کے حوالے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ اُن کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج دوپہر جمعے کی نماز کے بعد عثمان غنی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

مایا خان نے اپنے دوستوں اور مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اُن کی مرحومہ والدہ کی مغفرت کے لیے دُعا کریں۔

اداکارہ کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

m1

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل