Monday, May 04, 2026
 

ایران کا آبنائے ہرمز امریکی جہاز پر میزائل حملے؛ امریکی جہاز پسپائی پر مجبور

 



ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باجود اپنی سمت تبدیل نہ کرنے والے امریکی جہاز پر میزائل حملہ کردیا۔ اس بات کا دعویٰ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اپنی خصوصی رپورٹ میں کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی جہاز کو دو میزائل مارے گئے۔ رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے کے بعد امریکی جہاز نے سفر روک دیا اور پسپائی اختیار کرتے ہوئے واپس لوٹ گیا۔ ایرانی فوج نے بھی دعویٰ کیا کہ امریکی بحریہ کے ایک ڈسٹرائر بحری جہاز کو آبنائے ہرمز میں داخل ہونے سے روک دیا۔ یاد رہے کہ ایران نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز سے کسی بھی ملک کا جہاز پیشگی اجازت اور سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر نہیں گزرسکتا۔ خلاف ورزی پر سخت اقدام اُٹھایا جائے گا۔ ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایرانی میڈیا کے آبنائے ہرمز میں امریکی جہاز کو نشانہ بنائے جانے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بحریہ کے کسی جہاز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز پر بحری جہازوں کی آزادی کے ساتھ جہاز رانی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی بھی جاری رکھے گا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل