Loading
شہر قائد میں عوامی کالونی پولیس نے کورنگی مرتضیٰ چورنگی سیکٹر 28 کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت عمر جبکہ ساتھی کو زاہد کے نام سے شناخت کیا گیا۔
پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے س 2 پستول ، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کرلی جبکہ زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل