Monday, May 11, 2026
 

کراچی، کوئٹہ بس اڈے کے قریب فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

 



شہر قائد میں پریڈی پولیس نے صدر کوئٹہ بس اڈے کے قریب فائرنگ اور اس کے نتیجے میں 4 راہگیروں کے زخمی ہونے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا۔  پولیس نے فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر کے سیاہ رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی قبضے میں لے لی۔  ترجمان ساؤتھ زون پولیس کے مطابق پریڈی پولیس نے کوچ اڈے کے باہر فائرنگ کے واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر جن کی شناخت جاوید اور نواب خان کے نام سے کی گئی۔  فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔ جبکہ پریڈی پولیس نے ٹرانسپورٹروں کے 2 گروپوں کے خلاف سرکار کی مدعیت مقدمہ نمبر 310 سال 2026 بجرم دفعات 147 ، 148 ، 149 ، 324 اور 427 کے تحت جمعہ نامی شخص سمیت دیگر نامعلوم افراد کے خلاف درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس فائرنگ میں ملوث دیگر کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل